Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،مدثر نذر نے پاکستان سے میچ میں بھارت کو فیورٹ قراردیدیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،مدثر نذر نے پاکستان سے میچ میں بھارت کو فیورٹ قراردیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذر نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  دبئی میں موجود پاکستان ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذرسے جب بھارت کے خلاف میچ میں ان کی پلینگ الیون کا پوچھا گیا تو اس میں انہوں نے فخرزمان اور رضوان کو بطور اوپنر شامل کیا ہے، تیسرے نمبرپر بابراعظم، پھر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو جگہ دی ہے جب کہ پاورہٹر کے طورپر مدثر نذر نے آصف علی کو حیدرعلی پر ترجیح دی ہے۔

مدثر نذر کا موقف ہے کہ حیدر علی نمبر تھری پر موزوں چوائس ہےلیکن آخری اوورز میں آصف علی کی موجودگی پاکستانی ٹیم کے لیے زیادہ فائدہ مندثابت ہوسکتی ہے، آصف علی ہر گیند کو باؤنڈری سے پار پہنچانے کی اہلیت رکھتاہے۔

ان کا کہنا  تھاکہ نمبر سات پر شاداب خان، آٹھ پر عماد وسیم، اس کے بعد حسن علی پھرشاہین شاہ آفریدی اور حارث رف ہوں نے چاہئیں۔

پی سی بی کے سابق ڈائریکٹراکیڈمیز اور گیمز ڈویلپمنمٹ مدثر نذرکے نزدیک روہت شرما ہمیشہ بائیں ہاتھ کے بولر کے سامنے پریشان دکھائی دیتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نئی گیند کے ساتھ روہت اور کوہلی دونوں کو کافی تنگ کرسکتے ہیں اور ان دونوں کو جلد آوٹ کرنا بہت ضروری ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح کوہلی کو راشد خان نے مشکل میں ڈالاہے، اس طرح شاداب خان کو بھی کردار ادار کرنا پڑے گا۔

مدثر نذر نے  مزید کہا کہ مجموعی اعتبار سے دونوں ٹیموں کی بولنگ میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر