Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا،چیئرمین عمان کرکٹ بورڈ

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا،چیئرمین عمان کرکٹ بورڈ

عمان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا ہے کہ انہیں خلیجی ریاست میں آنے والے طوفان سے پھیلنے والی تباہی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کو الوداع کہنا پڑسکتا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے 6 میچز کی میزبانی کی جائے گی جن میں 3 میچز عمانی ٹیم کے ہیں۔

عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا ، ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے۔

سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کر دیا اور زمین پر سیلاب کا باعث بنا ،اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا۔

ایک طرف جہاں چند کیمپس طوفان کی وجہ سے اکھڑ گئے وہیں منتظمین شدید بارش کے بعد آٹ فیلڈ کی رنگت سبز ہونے سے خوش نظر آئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تقریبا 3 سے 4 انچ بارش ہوئی اور اس نے زمین کو مزید سرسبز بنا دیا، یہ اب اور بھی خوبصورت لگ رہی ہےاور اس نے تمام گندگی اور ریت کو دھودیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر