Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے، خرم شیرزمان

Now Reading:

وزیراعظم کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے، خرم شیرزمان

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کا غریب طبقے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام سے متوسط اور غریب طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

 پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے پروپیگنڈے کو لگام دینے کی تیاریاں کرلیں ہیں، اپوزیشن کا منفی بیانیہ اور تنقیدی نشتر اب مزید نہیں چلیں گے۔

 خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی عام آدمی کی مشکلات اور تنگ دستی سے واقف ہے جبکہ وزیراعظم کی  بھی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے۔ قوم نے مشکل وقت میں بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا ،عمران خان بھی پاکستانی قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کراچی سول ہسپتال میں کینسر میں مبتلاء مریضوں کی ادوایات بند کرنے  کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے  محکمہ صحت اور اسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ سندھ حکومت تقریباً 9 ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں کو لوکل ادوایات فراہم کررہی ہے، 7ہزار گلیوک ،2.5ہزار ٹیسکنا استعمال کرنے والے مریضوں کی ادوایات بند کرنا ظلم ہے۔

Advertisement

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ شعبہ ہے جعالی ادوایات کے پیچھے وزیر ، سیکریٹری  ڈاکٹرز اپنا کمیشن بنارہے ہیں، اطلاعات ہیں کینسر کی ادوایات بنانے والی کمپنی سے حکومت نے معاعدہ ختم کردیا گیا ہے جبکہ دیگر صوبوں نے کمپنی کے ساتھ معاہدہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کمیشن کیلئے محکمہ صحت انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگارہا ہے، اسپتال میں 10 سے زائد مریض اسی غفلت کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں کینسر جیسے خطرناک مرض کیساتھ محکمہ صحت اور سندھ حکومت کا کھیل شرمناک ہے ۔

 خرم شیر زمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایک جانب پی ٹی آئی کینسر کیلئے آگاہی مہم چلارہی ہے، دوسری طرف پی پی کے لوگ کینسر کے مریضوں میں مزید اضافہ کرنا چاہتےہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے اپنی نفرت کو نئے نئے انداز میں متعارف کروارہی ہے، سندھ حکومت پچھلی کمپنی سے معاہدہ ختم کرنے کے وجوہات سامنے لائے۔

واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ چلی کے لطیفے اور مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس میں کوئی فرق نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ منافع خور موجود ہیں کسی کیلئے کارروائی نہیں کی گئی، مراد علی شاہ سندھ میں خود ذخیرہ اندوزوں کو تھپکی دیتے ہیں۔

Advertisement

 خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ پیٹرول،گیس بجلی کی قیمتوں کا تعین انٹرنیشنل پرائس سے کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ  بازار جائیں مرغی،دودھ دیگر کی قیمتیں معلوم کریں۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ سندھ میں 75 روپے فی کلو آٹا فروخت کیا جارہا ہے جو کہ باقی صوبوں سے مہنگا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کہ آخری پرائس کنٹرول کا اجلاس کب طلب کیا تھا؟

خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ غربت ہے، وفاق پر انگلیاں اٹھانا آسان ہے اور  اپنے گریبان میں جھانکنا مشکل۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے مزید کہا تھا کہ سندھ حکومت وفاقی اقدامات میں مداخلت کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دے۔ وفاق اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہا ہے، سندھ حکومت اپنا جواب دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر