
پنجاب میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر ڈی پی او نے فوری ایکشن کرتے ہوئے پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی اور تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم مجاہد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اسی سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے مرتکب جنسی درندے مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ، ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت ۔@siasatpk https://t.co/quZIV8mh2d pic.twitter.com/t6XVHDfpSm
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 14, 2021
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے خواتین اور بچوں سےزیادتی کےواقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس واقعے کو اعلیٰ ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔
خیال رہے کہ 80 سالہ معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 7 نومبر کو کمالیہ کے گاؤں موضع کھوکھراں والی میں پیش آیا تھا۔
متاثرہ معمر خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News