وفاقی حکومت کی جانب سے نااہلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پولیس کے پانچ افسران کو سزائیں سنا دیں گئیں۔
حکومت نے پاکستان پولیس کے گریڈ 18 کے افسر میاں جمشید انعام اللہ کو جبری ریٹائر کر دیا ، انہیںو مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر میجر پینلٹی دی گئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے گریڈ 18 کے پولیس افسر شہباز الہٰی کی نااہلی پر مذمت کی ہے۔ شہباز الہٰی کے خلاف نااہلی ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔
پاکستان پولیس کے گریڈ 19 کے افسر وقار شعیب کی مذمت کی گئی ، وقار شعیب کے خلاف مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر مذمت کی گئی۔
حکومت نے پاکستان پولیس کے گریڈ 18 کے افسر سید حماد حیدر کو برطرف کر دیا ، سید حماد حیدر کو مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔
حکومت نے پاکستان پولیس کے گریڈ 19 کے افسر سہیل ظفر چٹھہ کی ترقی دو سال کے لئے روک دی ، سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔
حکومت نے سزاؤں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News