Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوج کا ادارہ جرنیل کا نہیں قوم کا ادارہ ہے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

فوج کا ادارہ جرنیل کا نہیں قوم کا ادارہ ہے، مولانا فضل الرحمان

امیر جمیعت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فوج کا ادارہ جرنیل کا ادارہ نہیں قوم کا ادارہ ہے، جرنیل اس ادارے کا ایک تنخواہ دار حصہ ہے ،قومی ادارے میں خیانت کی اجازت نہیں۔

لاڑکانہ جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ شہید اسلام کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وہ ادارے جو ملک کی حفاظت کے دعوے دار ہیں اگر چور راستے سے لوگوں کو لاتے ہیں تو تباہی کہ ذمہ دار وہ بھی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستانی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، ہمارے ملک کی معیشت کو کیا ہو گیا ہے؟ ہندستان، چین، انڈونیشیا، اور بنگلادیش کی معیشت اوپر جا رہی ہے ۔ پاکستان ایک واحد ملک ہے جس کی سالانہ پیداوار کا تخمینہ صفر سے بھی نیچے گر گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضے دگنے ہوچکے ہیں، میں 12 سال پہلے کہا تھا عمران خان بین الاقوامی مالی اداروں کا ایسا نمائندہ ہے جو ملک کو ان کے پاس گروی رکھے گا۔ عمران خان نے ملکی معیشت کو ڈوبا دیا ہے، چیلنج یہ ہے کہ اب کون آئے گا جو اسے بہتر کرے گا ۔

مولانا فضال الرحمان نے کہا کہ آج ایک ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر 179 ہو چکی ہے، کسی بھی ملک سے زیادہ پاکستان کی بری حالت ہے ۔

Advertisement

سربرا پی ڈی ایم نے کہا کہ ہندوستان جب آپ سے تجارت کرنا چاہتا تھا، جب واجپائی مینار پاکستان آیا تب آپ کی معیشت مضبوط تھی، آج بھی ہندستان میں اسی بی جے پی کی حکومت ہے ۔ عمران نے کہا مودی کامیاب ہوا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا، یہ مودی کو دعائیں دینے والا۔۔۔ آج اس نے کشمیر کو انڈیا کے حوالے کر دیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 70 سال تک ہم نے کشمیر کی قربانیوں کو دیکھا اور آج ان کے حوالے کر دیا ،کشمیریوں کے ساتھ عمران خان نے منافقت کی ہے ، ہم نے فاٹا کا انضمام کرکے وہی کیا ہے جو انڈیا نے کشمیریوں کے ساتھ کیا ، ہم نے کہا تھا جہاں کشمیر کے ساتھ زیادتی ہوئی وہاں فاٹا کے عوام کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک کے نوجوان کو دھوکا دیا گیا، بولا گیا 1 کروڑ نوکریاں دونگا، 50 لاکھ گھر دونگا، لیکن نوکریاں بھی چھین لیں اور گھر بھی۔ تم کیوں عوام کو دھوکا دے رہے ہو نعروں کی بنیاد پر ملک نہیں چلتے ۔

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اس وقت آپ کا پارلیمںٹ یرغمال ہے، کوئی قانون سازی نہیں ہوسکی، اگر کوئی قانون سازی ہوئی ہے تو ایف اے ٹی ایف کے لیے ہوئی ہے۔ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے، کس کے کہنے پر ایسا ہو رہا ہے، کون ہے وہ قوت جو ان سے ایسا کروا رہا ہے۔ مشین کے ذریعے ووٹ کو یورپ نے مسترد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر