Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون میں چھپا ہوا انتہائی متنازعہ ترین فیچر سامنے آگیا

Now Reading:

آئی فون میں چھپا ہوا انتہائی متنازعہ ترین فیچر سامنے آگیا

برطانوی اداکارہ الزبتھ ہینسریج نے آئی فون میں انتہائی متنازعہ ترین فیچر کا سراغ لگا لیا۔

میل آن لائن کے مطابق الزبتھ نے بتایا ہے کہ آئی فونز میں Live Listen  نامی ایک فیچر پایا جاتا ہے جو صارفین کی گفتگو اس وقت بھی سن سکتا ہے جب آپ فون استعمال نہ کر رہے ہوں۔

الزبتھ کا کہنا ہے کہ آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے صارفین کی جاسوسی کی جا سکتی ہے اور ان کی گفتگو بھی سنی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں الزبتھ نے بتایا کہ بنیادی طور پر اب ہم سب جاسوس ہیں۔

ایپل کی ویب سائٹ پر اس فیچر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو شور والے کمرے میں گفتگو سننے میں مدد دیتا ہے یا پھر صارفین اس فیچر کے ذریعے کمرے میں ہونے والی کسی بھی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔

Advertisement

 یہ فیچر آئی فون یا آئی پیڈ کو ریموٹ مائیکروفون میں تبدیل کر دیتا ہے اس کے بعد کمرے میں اس آئی فون یا آئی پیڈ سے 15 میٹر کے فاصلے تک جو گفتگو ہورہی ہوگی وہ اسے صارفین کے آئی فون ہیئرنگ ایڈ میں منتقل کر دے گا جہاں سے صارف اس گفتگو کو سن سکے گا۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو آن یا آف کرنے کے لئے آپ کو سیٹنگز میں جا کر Accessibility کے آپشن میں جانا ہو گا اور وہاں سے ایم ایف آئی ہیئرنگ ڈیوائسز کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر