گوشت کے بعد لیبارٹری میں کافی کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ اصل کافی ہے۔
لیبارٹری میں کافی کی تیاری کا تجربہ فن لینڈ کے سائنسدانوں کی جانب سے کیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ مصنوعی کافی کی افزائش میں صرف کافی ہی استعمال ہوئی ہے۔
سائنسدانوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کافی کو بغیرکسی ماحولیاتی نقصان کے پیدا کیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں کافی کی پیداوارسے وسائل کی بچت کی جا سکے گی بلکہ کافی کی پیداوار کےباعث ہونے والی جنگلات کی کٹائی کوروک کرماحولیاتی مسائل کو کم کیا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ سائنسدانوں نے لیبارٹری میں کافی پیدا کرنے کے لیے وہی طریقہ اپنایا جو لیبارٹری میں گوشت پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
