 
                                                      پرویزالٰہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی نے ریفرنس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کردی
لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے خورشید انور بھنڈر کی درخواست پر جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ 3 دسمبر سے ہائیکورٹ کے سابق جج خورشید انور بھنڈر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
درخواست گزار خورشید انور بھنڈر نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود گزشتہ دو سال سے انہیں پنشن نہیں دی جا رہی، جبکہ ساتھی ریٹائرڈ ججز کو باقاعدگی سے پنشن کی ادائیگی ہورہی ہے۔
درخواست میں کہا کہ کوئی بھی مستقل جج پنشن کا حقدار ہے، درخواست گزار کو اس آئینی اور قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 