Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنک بال ٹیسٹ میچ میں اضافے سے انگلینڈ کو فائدہ ہو گا، مچل جانسن

Now Reading:

پنک بال ٹیسٹ میچ میں اضافے سے انگلینڈ کو فائدہ ہو گا، مچل جانسن

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر ایشز سیریزکے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کو پنک بال ٹیسٹ میچ میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے سابق فاسٹ باؤلر مچل جانسن کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا زیادہ فائدہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ہو گا۔

مچل جانسن کا کہنا ہے کہ پنک بال ٹیسٹ کے حوالے کافی فکر مند ہوں اور یہ ایشز سیریز ماضی کی ایشز سیریز سے مختلف ہوگی۔

مچل جانسن نے کہا کہ انگلش فاسٹ باؤلرز روایتی طور پر آسٹریلین ساختہ کوکا بورا گیند سے اچھی باؤلنگ نہیں کرتے، اور کوکا بورا کی سرخ گیند سوئنگ بھی کم ہوتی ہے۔ جبکہ پنک بال میں سوئنگ کی صلاحیت زیادہ ہے۔

Advertisement

مچل جانسن کے مطابق اگر سیریز کے دوران ایک اور ٹیسٹ میچ پنک بال ٹیسٹ میں تبدیل کیا گیا تو یہ انگلش باؤلرز کے لئے سنہری موقع ہو گا کہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

سابق فاسٹ باؤلرنے کہا کہ ماضی میں آسٹریلیا نے کھیلے جانے تمام 8 پنک بال ٹیسٹ میچز میں فتوحات حاصل کی ہیں مگر اس مرتبہ انگلینڈ کو ایج حاصل ہے۔

مچل جانسن کے مطابق میلبورن اور سڈنی میں انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ اس مرتبہ ایشز سیریز کے نتائج کافی دلچسپ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر