Advertisement
Advertisement
Advertisement

اشنا شاہ شدید پریشانی کا شکار

Now Reading:

اشنا شاہ شدید پریشانی کا شکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں۔

اداکارہ اشنا شاہ بھی عام شہریوں کی طرح ملک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشان نظر آرہی ہیں۔

اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی شہر میں پانی کی کمی پر شکوہ کیا ہے۔

اداکارہ اُشنا شاہ نے  ٹوئٹر پر لکھا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں، سردیوں میں گیس نہیں اور اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو اسٹمک فلو کے دوران پانی نہیں۔

https://twitter.com/ushnashah/status/1459111960109367296?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459111960109367296%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1011584

Advertisement

تاہم اداکارہ اشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین ان مسائل پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

 ٹوئٹر صارف نے اداکارہ کو ان مسائل پر اداکارہ کو حوصلہ دینے کے لیے وزیرِاعظم عمران خان کی بات یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانہ نہیں ہے۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ سکون صرف قبر میں ہے۔

یاد رہے کہ شہر قائد کو طویل عرصے سے پانی کی کمی کے سامنا ہے۔

شہر کراچی میں پانی کی کمی کی وجہ سے شہری پانی مہنگے داموں پر خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

اس کے علاوہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی کئی سالوں سے چلا آرہا ہے اور اب  پچھلے چند برسوں سے ملک کو گیس بحران کا بھی سامنا ہے۔

Advertisement

یاد رہے  پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سات سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے کئی مقبول عام ڈرامے کیے جن میں ‘بشر مومن’، ‘نیلم کنارے’، ‘تھوڑا سا آسمان’، ‘لشکارا’ اور ‘بلا’ شامل ہیں۔

اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ریڈیو اور ٹی وی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔

اشنا شاہ نے ایک فلم ’تیری میری لو اسٹوری ‘ میں کام کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ایک کلب ڈانس نمبر کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے کوئی فلم نہیں کی۔

فلموں میں آئٹم نمبر سے متعلق اشنا شاہ نے کہا تھا کہ وہ اس کے ہرگز خلاف نہیں ہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ اگر میں کسی فلم میں آئٹم نمبر کروں تو وہ بہت اچھا ہو‘۔

اشنا شاہ نے مزید کہا تھا کہ اب تک پاکستان میں بہت اچھے اور گلیمرس آئٹم نمبر ہوچکے ہیں تو میں اپنے پارٹی ڈانس نمبر کا موازنہ ان سے نہیں کرنا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں جہاں چیلنجنگ کردار ہو اور جن میں انہیں اداکاری دکھانے کا بھرپور موقع ملے۔

Advertisement

اشنا نے واضح کیا تھا کہ وہ خود کو ایک اداکار سجھتی ہیں اور اس صنعت میں ہیروئن بننے نہیں آئی تھی۔ بطور اداکار ان کا کام ہے کہ وہ مختلف قسم کے کردار نبھائیں اور وہ یہی کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں مزہ ہی تب آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر