قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سرکاری ٹی وی نےسینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آئے بغیر نوٹس بھیج دیا۔
Utterly Disappointed. After miserably failing to safeguard my respect & repute while i was working for PTV, they have now sent me a Recovery Notice. I am a fighter & will not give up & fight this legal battle. My lawyer @SalmanKNiazi1 will take this forward according to law.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 7, 2021
شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اپنے وکیل کے ذریعے نعمان نیاز اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کےخلاف ہائی کورٹ جاؤں گا۔
واضح رہے کہ سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس بھیجاجس میں پی ٹی وی نے راولپنڈی ایکسپریس سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں۔
سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے غیر نوٹس پیریڈ استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News