
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں، کاروبار اور گھروں پر حملے عالمی تشویش کا سبب ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں مساجد کی بے حرمتی اور نماز جمعہ پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہریانہ اور اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں پر حملے پر شدید تشویش ہے، بی جے پی کے گٹھ جوڑ والے گروہ بجرنگ دل وشوا ہندو پرشاد اور مہاراشٹر سینا جیسے گروہ مسلمانوں کے خلاف سنگین مظالم میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان انتہاء پسند گروہوں کی طرف مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور مساجد کو نشانہ بنایا جاتا ہے، مسلمانوں کی عبادت گاہوں میں بھارتی انتہاء پسندوں کی طرف سے گائے کا گوبر رکھے جانے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانے پر سینکڑوں وکلاء اور دیگر افراد کو جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News