
پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا کے ساتھ لیک ہوئی تصویر پر ردعمل دے دیا۔
اداکار شہریار منور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے بالی وڈ اداکارہ کے ہمراہ تصویر سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
اداکارہ شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی،۔
اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میں نے ہر جگہ سے اسے ہٹوادیا تھا لیکن پھر بھی آپ تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔
شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی۔
اداکار نے تصویر ہٹانے پر صحافیوں اور پی آر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ ملاقات تھی، ہم ڈھائی تین گھنٹے کیلئے ڈنر پر ساتھ میں تھے، میں نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ تصویر نکلے لیکن وہ لیک ہوگئی۔
شہریار نے مزید بتایا کہ میں ایسا بالکل نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اس تصویر سے میں بھی مسئلے میں پڑ سکتا ہوں اور دیپیکا بھی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں اداکار جلد کسی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News