مصر کے مصطفیٰ السرتی نے 15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپیئن شپ کا فائنل میچ ہانگ کانگ کے فنگ یپ اور مصر کے مصطفیٰ السرتی کے درمیان کھیلا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
نیول چیف کا کہنا ہے کہ سال 2000 سے اس چیمپیئن شپ کا انعقاد کھیلوں خصوصاً اسکواش کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان آمد خوش آئند ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے چیمپیئن شپ کے فاتح اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس تقریب میں سول و عسکری معززین اسپانسرز اور اسکواش کے سینئر کھلاڑی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News