بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ تیار ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ان دنوں بچوں کے سر گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس ہی وجہ سے چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔
والدین ایک دن میں کئی گھنٹے تک بچوں کے سر پر ہیلمٹ نما سخت ٹوپی پہنائے رکھتے ہیں۔
والدین اب ایسے مخصوص تکیے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں جو ان کے نزدیک بچوں کے سر کو خاص دائرے کی شکل میں ڈھال سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ چین میں جس کا سر جتنا گول ہو وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
