
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نااہلوں کی احتساب کو متنازع بنانے کی کوشش شرمناک ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی سربلندی اور انصاف عوام کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ خزانہ چوری کرنے والے احتساب سے بچنے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں، نااہلوں کی احتساب کو متنازع بنانے کی کوشش شرمناک ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ درباری احتساب کے عمل کو معیشت سے جوڑ کر آقاؤں کی خوشنودی چاہتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ شریف برادران کی چوری کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ درباریوں آقاؤں کو بچانے کیلئے فوٹو شاپ اور ایڈیٹنگ کے ماہر ہو چکے ہیں، میاں مفرور کے جھوٹ کو چھپانے کیلئے پوری ن لیگ صبح شام جھوٹ گھڑتی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا ہے کہ نااہل کبھی عالمی مہنگائی تو کبھی فیک آڈیوز کا سہارا لے کر احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاملات سدھانےکیلئےملک کوواپس آئین پرلاناہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کررہی ہے، مہنگائی حکومت اور عمران خان کی ناکامی ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ واضح ہے نواز شریف اور مریم کو سازش کے تحت سزا دلوائی گئی ، مبینہ آڈیو سے کوئی تعلق نہیں، حکومت تعلق بنانا چاہتی ہے، ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر ملک کیلئے کام کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارشات پر کیسوں کے فیصلے نہیں ہونے چاہیے ، عدل کے نظام میں جوہو رہا ہےسب کے سامنے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News