توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس بھیجنے سے متعلق سماعت کا فیصلہ محفوظ
احتساب عدالت اسلام آباد میں سینیٹرسلیم مانڈوی والا اوردیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں کڈنی ہلزریفرنس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 6 دسمبرتک ملتوی کردی۔
کیس میں شریک ملزم اعجاز ہارون اور دیگر نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔
سینیٹرسلیم مانڈوی والا کو حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو 25 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کےنیب ریفرنس کیس کی بھی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ کیس میں شریک ملزمان کے اعتراضات پرفردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
وکیل شریک ملزمان نے عدالت سے کہا کہ زیرالتوا درخواستوں پر پہلے فیصلہ آنےدیں۔
عدالت نے نیب کو انتقال کرنیوالے شریک ملزم کی موت کی نادرا سے تصدیقی رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔
احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں پرحتمی دلائل کیلئے8 دسمبرکی تاریخ مقرر کردی۔
بلال شیخ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
