
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی کے ہدف اور پیش گوئی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا ہدف حکومت مقرر کرتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ذرائع ابلاغ میں اسٹیٹ بینک کی مالی سال 22 میں اوسط مہنگائی کی پیش گوئی 9 سے 7 فیصد دکھائی جارہی ہے، اور اس کا دیگر ملکوں کے مہنگائی کے اہداف سے موازنہ کیا جارہا ہے، یہ درست نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مہنگائی کی پیش گوئی رواں مالی سال کے تخمینوں کو ظاہر کرتی ہے، پاکستان کا مہنگائی کا ہدف حکومت مقرر کرتی ہے اور پاکستان مین مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ہدف وسط مدت میں حاصل کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ زری پالیسی وسط مدت یعنی اگلے 18 سے 24 مہینوں کے دوران حکومت کے مہنگائی کے ہدف کے حصول سے منسلک ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News