Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ تحفظ ماحولیات نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا

Now Reading:

محکمہ تحفظ ماحولیات نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا

محکمہ تحفظ ماحولیات نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کی رپورٹ مطابق ٹاؤن شپ سیکٹر 2 میں اے کیو آئی 214 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات نے بتایا ہے کہ ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسمبلی ہال بذریعہ موبائل وین 422 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 391 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات نے یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جارہ کردہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حدوں کو چھورہا تھا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور شہرکی فضا انتہائی آلودہ ہے۔

اس سے قبل ایئرکوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورپہلے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی اوردیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے اسموگ کے تدارک کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا آپریشن ونگ متحرک کر دیا گیا جس نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر شہربھرمیں روڈ واشنگ اوراسکریپنگ کا خصوصی آغاز کردیا۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر جی ٹی روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، لٹن روڈ، عثمانی روڈ، ملتان روڈ، ایل او ایس،جیل روڈ، شاد مان،ہربنس پورہ ایوان تجارت اور ملحقہ شاہراہوں پر واشنگ کی جارہی ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہناتھا کہ مٹی اور دھول کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹیمیں مکینیکل واشنگ پر مامور کی جاچکی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر 840 کلو میٹرروڈز کی مکینکل واشنگ اور سویپنگ کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر