
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں زبردست تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 45 ہزار کی حد عبور کرگیا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1215 پوائنٹس اضافہ سے 45 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جبکہ جمعہ کو انڈیکس 44 ھزار 114 کی سطح پر بند ھوا تھا۔
آج اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلےروز کے آغار پر ہی انڈیکس میں منفی کمی کے باعث 100 انڈیکس میں 119 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 119 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 995 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔
جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.20 روپے پر بند ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News