
سماج میں بہت ساری خواتین بھی مردوں پر ظلم کرتی ہیں، شہریار منور
پاکستان کی معروف اداکار شہریار منور نے اپنی وائرل ویڈیو پر نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ بتا دی۔
یاد رہے کہ شہریار منور کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک ویڈیو رواں ماہ نومبر کے آغاز میں وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
اداکار شہریار منور نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ سے تنقید کا شکار ہے۔
تاہم اداکار شہریار منور نے اس معاملے پر وضاحت پیش کردی ہے۔
شہریار منور نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عام چٹ چیٹ سیشن تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی گفتگو سن رہے تھے، اور پھر ماہرہ نے ان سے گورو جی ( نوازالدین صدیقی )کے پاؤں چھونے کو کہاجبکہ نواز الدین صدیقی نے ایسا کرنے سے منع کیا۔
اداکار نے کہا کہ یہ بہت غیر منصفانہ روّیہ ہےکہ ایک اداکار کے طور پر آپ کو ہر وقت چوکنا رہنا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ’وہ سندھی ہیں اور پاؤں چھونا ان کی ثقافت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے والد، اپنے سینئر عاصم رضا اوہ نگاہ جی کے بھی پاؤں چھوتے ہیں۔
شہریار منور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے یہ کلپ ایڈٹ کرکے اس پورے واقعے سے صرف اس خاص لمحے کو شیئر کرکے اسے منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی۔
شہریار منور نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ اپنی نجی زندگی میں کسی بھی لمحے سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News