ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے391 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 9 افراد جان سےگئے جبکہ ملک میں 38 ہزار524 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔
پاکستان بھر1158 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کرونا کیسز کی تعداد 1.01فیصد ہوگئی۔
Statistics 12 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 38,524
Positive Cases: 391
Positivity %: 1.01%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 1158Advertisement— NCOC (@OfficialNcoc) November 12, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکےمطابق گذشتہ روز پاکستان بھرمیں 1,112,845 ویکسین لگائی گئی۔ مجموعی طور پر اب تک117,243,931 ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
Vaccine Statistics:
Vaccine administered across Pakistan on 11 Nov:
1,112,845
Total vaccine administered till now: 117,243,931— NCOC (@OfficialNcoc) November 12, 2021
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 125کیسز رپورٹ ہوئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.2فیصد ہے۔ 57کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق 190مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیرِعلاج ہیں۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 1.2فیصد ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں فروری تک مزید پانچ لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا۔ حالیہ مہینوں میں یورپ بھرمیں ویکسین لگانے کی شرح میں کمی آئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے اعداد وشمارکے مطابق اسپین میں ویکسین لگانے کی مجموعی تعداد 80 فیصدہے۔ اکتوبر2021 تک روس میں فقط 32 فیصد افراد کو مکمل طورپرویکسین لگائی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نےاس خطےمیں 14 لاکھ اموات ریکارڈ کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
