Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آسٹریلیا نے با آسانی ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آسٹریلیا نے با آسانی ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے گئے اس میچ میں  آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹوں  کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

کپتان کیرن پولارڈ 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،ہیٹمائر 27،ایون لیوس 29 جبکہ رسل 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہزلی ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل اسٹارک،پیٹ کمنس اور ایڈم زمپا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 17 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 89 رنز کی اننگ کھیل کر ناقابل شکست رہے ،ان کی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے،مچل مارش 53 جبکہ کپتان ایرن فنچ 9 رنز بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین اور کرس گیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ڈیوڈ وارنر کو 89 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر