Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو نے عالمی اور قومی سطع پر مدبر کا لوہا منوایا ہے،نیر بخاری

Now Reading:

بلاول بھٹو نے عالمی اور قومی سطع پر مدبر کا لوہا منوایا ہے،نیر بخاری

نیر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے عالمی اور قومی سطع پر مدبر کا لوہا منوایا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس ملک میں غریب کی آواز اور شعور کے آغاز کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا جبکہ بانی چیئرمین پیپلز پارٹی زولفقارعلی بھٹو نے لوگوں کو زبان دی۔

نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ فرد واحد کی بجائے شراکت اقتدار کی بنیاد پی پی پی نے رکھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی اور قومی سطع پر مدبر کا لوہا منوایا ہے جبکہ قومی اور عوامی خدمات پر بانی چیئرمین زولفقار علی بھٹو شہید کو قائد عوام کا خطاب ملا۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ2002 سے 2018 تک کراچی میں پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ار ٹی چل رہی تھی لیکن سڑکوں پر بہت رش تھا، کراچی گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہی لیکن کراچی میں امن و امان کی صورتحال اب بہت بہتر ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہکراچی میں لوگ پیپلز پارٹی سے مطمئن ہے، تحریک انصاف والے جھوٹ بول رہے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہر بحران کی ذمہ دار یہ حکومت سندھ کو ٹہرا رہی ہے جبکہ چینی، گندم، اور پٹرول بحران انکی حکومت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافے پر بتایا گیا کہ سندھ میں3شوگر ملز کی کرشنگ روک دی گئی ہے، جلد یوریا کا بحران بھی آنے والا ہے،عمران خان بتائیں کہ انکا ذریعہ معاش کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر