Advertisement
Advertisement
Advertisement

خان تیری حکومت مزید نہیں چاہیے، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

خان تیری حکومت مزید نہیں چاہیے، قمر زمان کائرہ

لاہور میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یونین کونسل 234 کی کارنر میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جیالوں نے ٹھنڈے ماحول کو گرما دیا ہے، یہ ضمنی الیکشن ہے، حلقہ کے لوگوں نے ملک بھر کی نمائندگی کرنا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے حکومتِ وقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کہتے تھے میں بجلی گیس سستی کر دونگا، میری حکومت آئیگی تو ملک سے باہر پڑا 200 ارب ڈالر لاونگا، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، آپ نے تو عوام کا تیل نکال دیا ہے، بجلی کیا سستی کرنی تھی، روز عوام پر بجلی گراتے ہو۔

پی پی رہنما نے کہا کہ یہ چینی 70 کی  بجائے 150 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ خان تیری حکومت مزید نہیں چاہیے، نوجوان پھر بلاول کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ان کی کمزوری پر نہیں۔ آئین پاکستان کے تحت نہ چلے تو ملک کمزور ہوگا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب قوانین برے ہیں، جب ہم ٹھیک کرنے کا کہتے تھے تو تم انکار کرتے تھے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست کے نام پرعوام کو بہکایا جا رہا ہے۔ عمران خان تیری پالیسی یو ٹرن ہے تو مدینے کی مٹی کے قابل بھی نہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ای وی ایم جیسے قوانین جوتی کی نوک پر، جھرلو پھیرنے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب تاجروں کا جبکہ پیپلز پارٹی نوجوانوں اور مزدوروں کا سوچتی ہے۔ 5 دسمبر کو جئے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے حقیقی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے۔ ایک ایک ووٹ کا پہرہ دینا ہے۔ اسلم گل کو کامیاب کرانا ہے۔

اس موقع پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپ نے تو سب کو حیران کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی پھر سے مضبوط و متحد ہے۔ 5 دسمبر کی فتح تک ہم نے آرام نہیں کرنا۔ ووٹ کی طاقت سے نا اہلوں اور دھوکے بازوں کو مسترد کر دیں۔

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ الیکشن نتائج دنیا کو حیران کر دینگے۔ جیالوں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، ووٹروں کو گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشن پر لانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  آپ کی آنکھوں کی چمک بتا رہی ہے کہ 5 دسمبر تیر اور اسلم گل کا دن ہو گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ  یونین کونسل 234 کارنر میٹنگ کا اہتمام چودھری عاطف رفیق، صداقت شیروانی، وحید لودھی نے کیا۔

تقریب میں راجہ پرویزاشرف ، قمرزمان کائرہ، اسلم گل، عثمان ملک، اسرار الحق بٹ، تنویر موہل، افنان بٹ، فیصل میر، ذوالفقار علی بدر، ندیم بیگ مرزا نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر