چینی مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
کراچی کے ہول سیل بازار میں فی کلو چینی کی قیمت 10 روپے کم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوگر ملوں کے خلاف حکومت نے اقدامات کئے جس کے بعد کراچی کے ہول سیل بازار میں فی کلو چینی کی قیمت 105 روپے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 40 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی جس کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 100 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔
پنجاب میں بھی چینی کی ایکس مل قیمت 101 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ پشاور میں محکمۂ خوراک کے گوداموں سے درآمدی چینی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے
چینی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد پشاور میں عام شہری 90 روپے پر فی کلو گرام درآمدی چینی خرید سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس سے پہلے 28 اکتوبر کو چینی کی درآمد کا ٹینڈر تیسری بار منسوخ کیا تھا جس پر حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔
اس ٹینڈر کے ذریعے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی جانی تھی، ٹیکس سے قبل یہ چینی بندرگاہ پر 120 روپے فی کلو میں پڑتی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو یہ چینی تقریباً 133 روپے فی کلو ملتی۔
اس سے قبل حکومت نے چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا تھا جس میں چینی کی بولی 117 روپے فی کلو لگائی گئی تھی مگر آج ملک میں چینی کہیں 140، کہیں 150 تو کہیں 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، یہ ٹینڈر جنہیں مہنگا قرار دیا جا رہا تھا، ان سے ملنے والی چینی موجودہ قیمت سے تو سستی ہی پڑتی۔
دوسری جانب وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب میں 90 روپے کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے، سندھ میں چلتی ہوئی شوگر ملز کو بند کرا دیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں چینی 125 روپے کلو سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
