یوٹیلیٹی اسٹورز پر تین بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے آغاز میں تاخیرکا شکار ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز دسمبر کے آخری ہفتے میں کیا جائیگا جبکہ ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز دسمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جانا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا، دالیں اور گھی پر غریب اور نادار افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، سبسڈی کیلئے احساس پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائیگا، ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے غریب اور نادار افراد کو کارڈز جاری کئے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے رواں ہفتےکہا تھا کہ جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو سکیں گے۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مہنگائی سے پاکستان بھی متاثر ہے ، جب تک مہنگائی ہے، حکومت متحرک ہے کہ اس کا توڑ لایا جائے، حکومت نے اسی لیے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دو کروڑ کے لگ بھگ مستحق خاندانوں کو بنیادی اشیائے ضرورت کی خریداری پر رعایت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News