
ہالی ووڈ کے اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک نے اہم خواہش کا اظہار کردیا۔
دی راک نے مشہور زمانہ جاسوسی کے کردار جیمز بانڈ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ڈوین جانسن نے اپنے نانا پیٹر مائیویا کی فلم کے بارے میں بھی کچھ حقائق بتائے۔
اس حوالے سے دی راک کا کہنا تھا کہ ان کے نانا پیٹر مائیویا جیمز بانڈ فرنچائز کی فلم ’یو اونلی لیو ٹوائس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جبکہ اس میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اگلا جیمز بانڈ بنوں، میں ولن نہیں بلکہ جیمز بانڈ ہی بننا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی اداکار ڈینئل کریگ کی بطور جیمز بانڈ کی آخری فلم تھی۔
تاہم اب نئے جیمز بانڈ کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News