Advertisement

ناکام نیازی کی تین سالہ دور کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، حسن مرتضیٰ

جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ناکام نیازی کی تین سالہ دور کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

سید حسن مرتضیٰ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہر شعبے میں بحران پیدا کر کے نیازی ٹولہ قوم کو صبر کرنے کی تلقین کر رہا ہے، ناکام نیازی کی تین سالہ دور کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، اب قوم کو روٹی پکانے کیلئے گیس بھی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سالہ کارکردگی کا نچوڑ دن میں صرف تین بار گیس کی فراہمی کا اعلان ہے، تین ٹائم گیس کی فراہمی کا اعلان بھی دھوکہ ہے، گیس آئے گی ہی نہیں، بجلی، پٹرول اور گیس مہنگی کرنے کے بعد سلیکٹڈ عمران کان قوم سے سہولتیں بھی چھین رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی فراہمی سے انکار کرنے والی حکومت کو لوگ نکال باہر پھینکیں گے۔

    جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ موسمِ سرما عمران خان کی حکومت اور سیاست کی تدفین کا موسم ثابت ہوگا، قوم ہر موسمِ سرما کو رہتی دنیا تک منحوس حکومت سے نجات کے موسم کے طور پر منائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version