Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانیت کو نئے ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے، صدر مملکت

Now Reading:

انسانیت کو نئے ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کو خبردار کر رہے ہیں کہ انسانیت کو اب پہلے سے کہیں زیادہ نئے ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کی جانے والی اپنی ہی ایک تقریر کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ بانیان پاکستان نے نصف صدی تک غیر منقسم ہندوستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی کوشش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ایسا ناممکن ہو گیا تو دو قومی نظریہ ابھر کر سامنے آیا۔

Advertisement

بانیان پاکستان نے نصف صدی تک غیر منقسم ہندوستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی کوشش کی۔ جب ایسا ناممکن ہو گیا تو دو قومی نظریہ ابھرا۔
ہم دنیا کو خبردار کر رہے ہیں کہ انسانیت کو اب پہلے سے کہیں زیادہ نئے ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے 👁️👂🏼👇🏿 https://t.co/eHV0zhNw16

— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 25, 2021

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم دنیا کو خبردار کر رہے ہیں کہ انسانیت کو اب پہلے سے کہیں زیادہ نئے ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اپنی ویڈیو تقریر میں صدر مملکت نے مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کبھی رنگ کی بنیاد پر نفرت، کبھی مذہب تو کبھی جنس کی بنیاد پر نفرت، اگر آپ ہندوستان کا حال دیکھیں تو وہاں مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرکے ان کے خلاف ہی کام کیا جارہا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ جب گرجا گھر، مسجد یا مندر کو نظر آتش کیا جاتا ہے اور ریاستیں اس پر فوری کارروائی نہیں کرتیں اور خاموش ہوجاتی ہیں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں، ایسے وقت میں حکمران کو پیغام دینا چاہیے لیکن جہاں نفرت ہوتی ہے وہاں پیغامات تیزی سے آگے بڑھتے ہیں۔

صدر مملکت نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اس وقت بہت اچھا پیغام دیا جب وہاں قتل و غارت گری ہوئی، نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ملک کے لوگوں کے لیے ایک پیغام گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں تھا بلکہ سب کے لیے تھا کہ آپ اس طرح کے معاملات میں کس طرح کا رویہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘لیکن ہمیں دنیا کو اب یہ بتانا ہوگا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیز قانون بنائے جا رہے ہیں، جس انداز سے جرمنی میں ہٹلر نے قوانین بنائے تھے اسی انداز میں اب بھارت میں قانون بنائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر