Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی سلامتی کیلئے افغانستان میں امن واستحکام ضروری ہے، معید یوسف

Now Reading:

پاکستان کی سلامتی کیلئے افغانستان میں امن واستحکام ضروری ہے، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے افغانستان میں امن واستحکام ضروری ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان ازبکستان جوائنٹ سیکورٹی کے پروٹوکولز پر دستخط کی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان کے مشیر قومی سلامتی 3 روز کے دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں، آج صبح پاکستان اور ازبکستان نے قومی سلامتی کے حوالے سے مشترکہ ہروٹوکولز پر دستخط کیے ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم بار بار یہ بات کرتے ہیں کہ پاکستان جیو اکنامک پیراڈائم میں اپنے آپ کو ٹرانسفارم کررہا ہے، چین کے ساتھ سی پیک کا ایک پورا منصوبہ جاری ہے، وسطی ایشیا کے ساتھ ہماری اس طرح انگیجمینٹ نہیں رہی جس طرح ہونی چاہیے تھی، اس حوالے سے وزیر اعظم اور ازبک صدر نے گزشتہ ہفتے فون پر بات بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پر پاکستان اور ازبکستان کا موقف ایک ہے، دونوں ممالک کا موقف ہے کہ اس وقت افغانستان پر ایک تعمیری بات چیت کی جائے، اسطرح تعمیری بات چیت کی جائے کہ افغانستان پر کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے۔

Advertisement

مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے سب سے بڑِے وکٹم ہیں، ہماری سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان میں امن ہو، ہمارے پاس افغانستان سے ڈس انگیج کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے، ازبکستان اور پاکستان ایس سی او کے فورم پر بھی اکٹھے کام کر رہے ہیں، اس پروٹوکول میں منشیات و دہشت گردی کے انسداد،  نانسداد منشیات فورس و دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی، ازبکستان کے ساتھ پہلے ہی اچھے دفاعی تعلقات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی ڈویژن اس پروٹوکول کی مرکزی اساس ہو گی،آج اتفاق ہوا کہ سیکورٹی کے حوالے سے سابقہ معاہدوں کو آگے لے کر چلیں گے، ازبک مشیر قومی سلامتی وزیر اعظم، وزیر خارجہ سے آج ملاقاتیں کریں گے،آج وہ جی ایچ کیو کا دورہ کریں گے اور کل وہ طور خم سرحد کا دورہ کریں گے جس میں ہمارے ہمراہ رزاق داؤد بھی ہوں گے۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ اگر ہندوستان اپنے آپ کو درست کرے تو ہم بات چیت کو تیار ہیں، اگر افغانستان میں مستقل امن آتا ہے باہمی منسلکی کی راہداری میں افغانستان بھی اس کا حصہ بن جائے گا، اس سے افغانستان میں بھی خوشحالی آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر