 
                                                                              لینگون میڈیکل سینٹر کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیشن کے طور پر یا کمزور بینائی کے لئے لینس کا استعمال آنکھوں کے السر کا سبب بن سکتا ہے ۔
سائنس کی ترقی کی بدولت جہاں زندگی آسان ہو گئی وہیں کچھ مسائل بھی جنم لینے لگے ہیں ۔ اسی طرح کمزور بینائی کی وجہ سے عینک کے بجائے لینس کا استعمال بڑھ گیا ہے لیکن خواتین کی بڑی تعداد صرف بینائی کمزور ہونے پر لینس کا استعمال نہیں کرتی بلکہ اسے فیشن کے طور پر آنکھوں پر لگاتی ہیں ،جبکہ تحقیق کے نتاءج اس جانب اشارہ کرتے ہیں جو لوگ کانٹیکٹ لینس کا استعمال کرتے ہیں ان کی آنکھوں میں مختلف قسم کے بیکٹیریا پنپنے لگتے ہیں بہ نسبت ان لوگوں کے جو لینس کا استعمال نہیں کرتے ۔
تحقیق کے دوران بیس ایسے افراد کی آنکھوں کا معائعنہ کیا گیا جن میں نو افراد کانٹیکٹ لینس کا جبکہ گیارہ افراد عینک استعمال کرتے تھے انہوں نے دریافت کیا کہ لینس استعمال کرنے والے افراد کی آنکھوں میں مختلف قسم کے بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ان میں ایک پیسیوڈونوما نامی بیکٹیریا بھی پایا گیاجو آنکھوں کے السر کا سبب بنتا ہے ، اس تحقیق میں شامل ایک محقق کا کہنا ہے کہ لینس کو آنکھوں میں لگانے اور اتارنے میں صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا اسی بناپر لینس استعمال کرنے والوں میں آنکھوں میں زخم ہونے کا خدشہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے لینس کے استعمال سے گریز کریں اور لگا نا مقصود بھی ہو تو ہمیشہ ہاتھوں کو دھوکر لینس کو ہاتھ میں لیں اور ساتھ لینس کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 