وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بحریہ کی دعوت پر دو روزہ دورے پر جناح نیول بیس اورماڑہ پہنچ گئے۔ رئیر ایڈمرل جاویداقبال نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نیول شپ شمشیر پہنچنے پراستقبال کیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج پاکستان نیوی شپ شمشیر کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشنز کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ کو گہرے سمندر میں ملکی سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بریف کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کے ملکی سلامتی میں لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے خصوصی دورے کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بحریہ کے اورماڑہ کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News