
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ماننا ہے کہ ورلڈکپ مقابلوں کے دوران کرکٹرز کی فیملیز کا اُن کے ساتھ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنی 33 ویں سالگرہ منانے والے ویرات کوہلی کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں آسان حریف اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
میچ کے بعد اُن سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی سالگرہ کا جشن اور جیت کا جشن کیسے منائیں گے؟ جواب میں کوہلی نے انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کو نعمت قرار دیا۔
انہوں نے سالگرہ کے منصوبوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب اس مرحلے سے گزر چکا ہوں ، پھر انہوں نے خود ہی اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا خاندان یہاں ہے انوشکا اور وامیکا یہاں ہیں، میرے لیے یہی جشن کافی ہے۔
ویرات نے کہا کہ بائیو ببل کی زندگی میں فیملیز کا ایک ساتھ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News