
وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ تعمیرات کے اجلاس میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور سرکاری اراضی کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ جنگلات کی اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چاہتے ہیں پاکستان کا سر سبز احاطہ بڑھایا جائے، متعلقہ حکام تجاوزات والی زمینوں پر جنگلات کی کٹائی کی روک تھا کو یقینی بنا کر ملک کے جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زمین کے غیر مجاز استعمال پر روک لگانا اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے افقی پھیلاؤ کو محدود کرنا ضروری ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کی حفاظت، پانی اور سیوریج جیسی بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کیڈسٹرل سروے کے نتائج صوبوں کے ساتھ شیئر کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی املاک کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کی جائے، وزیراعظم نے سی ڈی اے اور صوبوں سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ماضی میں کتنی تجاوزات ہوئیں اور کتنی خالی کرائی گئیں؟
وزیراعظم نے کہا کہ ذاتی طور پر پندرہ روزہ اجلاسوں کی صدارت کروں گا تاکہ دیکھیں کہ کیا پیش رفت ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے قبضہ مافیا سے نمٹنے کے لیے منظم انداز اپنانے پر زور دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پارکوں اور جنگلات کے لیے نشان زد قیمتی سرکاری اراضی کو بچانے کے لیے ایک خصوصی سیل بنایا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ جنرل آف پاکستان سی ڈی اے، حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سرکاری املاک، اسلام آباد، لاہور اور متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے کیڈسٹرل ریکارڈ کو مکمل کیا جا سکے گا۔
اجلاس میں شوکت ترین، فرخ حبیب، ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی، چیف سیکرٹری پنجاب اور حکومت پنجاب کے متعلقہ سینئر افسران بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News