
عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 4000 روپے سے لیکر 5000 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔
اس حوالے سےبتایاگیاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور خام مال مہنگا ہونے سے مقامی موٹر سائیکل ساز کمپنیوں نے موٹر سائیکل کے دام بڑھا دیئے ہیں۔
اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 4000 روپے سے لیکر 5000 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔
سڑکوں پر سب سے زیادہ نظر آنیوالی 70 سی سی موٹر سائیکل 4 ہزار روپے جبکہ نوجوانوں کی پسندیدہ 125cc سپیشل ایڈیشن موٹر سائیکل 5 ہزار روپے مہنگی ہوگئی ہے۔
واضح رہےکہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News