
سندھ حکومت نے صوبے میں 5 ہزار اسکول ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم وثقافت سید سردار شاہ نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بند کیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں حکومت کے حوالے کردیں گے ، ان عمارتوں میں چاہے جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری یا کمیونٹی ہال بنیں ، انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے بعد اساتذہ کی کمی پوری ہوجائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم وثقافت سید سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی اسامیوں پر 13 ہزار امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ان میں کوئی بھی ایم این اے یا وزیرکا بیٹا نہیں ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے کے 5 ہزار سے زائد غیر متحرک اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر تعلیم سردار شاہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دس ہزار سے زائد نان وائبل اسکول بند کر کے عمارتیں سندھ حکومت کے سپرد کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے تین ہزار نان وائیبل اسکولوں کی فہرست اخبارات میں شائع کی جائے گی اور اشتہارات شائع ہونے کے بعد ایک ماہ تک شکایت سنی جا سکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News