
ٹی توئنٹی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نمیبیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلبگ کا فیصلہ کیا۔
نمیبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے 26 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،اسٹیفن بارڈ 21 جبکہ جان فرےلنک 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون اور روندر جدیجہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپرت بمراہ نے 2 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔
نمیبیا کی جانب سے دیا گیا ہدف بھارت نے 16 ویں اوور میں باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،روہیت شرما 56 جبکہ یادو 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نمیبیا کی جانب سے جان فرے لنک نے 1 وکٹ حاصل کی۔
رویندرا جدیجہ کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News