Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئےکھول دیا گیا

Now Reading:

دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کیلئےکھول دیا گیا

متحدہ عرب امارات کے صدرمقام ابوظبی میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم  تیار ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں  موجود دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کے لئےکھول دیا گیا ہے۔

اس ایکوریم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ایکوریم ہوگا۔

 اس ایکوریم میں 25 ملین لیٹر پانی ہوگا اور اس میں 68 ہزار سمندری مخلوق بشمول شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اس ایکوریم میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کیونکہ اس سپر اسنیک نامی اژدھے کا وزن 115 کلو گرام ہے جبکہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔

اس پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللّٰہ الزابی نے بتایا کہ انکا ادارہ اس سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت مسرور ہے، یہ آئندہ نسل کا میرین لائف پارک ہے جبکہ امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کرے گا ۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی مقام میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے یہ ایکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر