Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر جھوٹ کا محل بنایا، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر جھوٹ کا محل بنایا، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت چلانے میں نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کو کلین چٹ مل رہی ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جہاں ہر نئے روز ایک نئی آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آ رہی ہے، عام آدمی کا اداروں پر اعتبار جو پہلے ہی کم تھا وہ مکمل طور پر اٹھنے کا خطرہ ہے۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر عوام اور پاکستان کے اداروں کو سہانے خواب دکھا کر جھوٹ کا محل بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ  جب تک عوام اور اداروں پر حقیقت آشکار ہوئی تب تک غلط فیصلوں اور غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان بدترین مالی بحران میں پھنس چکا تھا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان تنہائی کا شکار ہوگیا، دوست ممالک پاکستان سے ناراض ہوگئے جبکہ عوام کا معیار زندگی بدترین ہوگیا، ایک کروڑ سے زائد افراد بےروزگار ہوگئے۔ ہوشربا مہنگائی ماضی کے تمام تر ریکارڈ توڑنے کے باوجود ناجانے کہاں جا کر رکے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام تشویش ناک صورت حال ملک میں شدید مایوسی کا سبب ہے۔ اگر کسی قوم کو تباہ و برباد کرنا ہو تو اس سے امید چھین لی جائے۔ حکمرانوں نے قوم سے امید چھین لی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  پاکستانی قوم جو ہر آزمائش کے بعد ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ مزید مضبوط ہوکر اٹھتی تھی، یہ پہلی دفعہ ہے کہ قوم کی موجودہ حکمرانوں اور خصوصاً انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے مایوسی عروج پر پہنچ گئی ہے، جو ملک اور قوم کی بقاء کے لیے زہر قاتل ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملکی دولت لوٹنے والے پارسا بن کر سامنے آرہے ہیں جو پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے خطرناک ہے۔ تحریک انصاف کی نااہلی کے باعث آنے والے وقت میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر