لاہور کے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 133میں 4 لاکھ 40 ہزار چار سو 85 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 6ہزار927 ہے اور مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ این اے 133میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 199 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 21 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور 34 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News