Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنجے دت کی بیٹی کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟

Now Reading:

سنجے دت کی بیٹی کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت عرف سنجو بابا کی بیٹی تریشالا  نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا  کا کہنا ہے کہ خواہش ہے میری شادی ہوجائے لیکن ابھی مجھے کوئی ایسا جینٹل مین نہیں ملا جو مجھے پیار،عزت دے اور خوش رکھ سکے۔

تریشالا نے انسٹاگرام پر سوال وجواب کے سیشن میں اپنی شادی کے حوالے سے  بتاتے ہوئے کہا کہ میں کسی جینٹل مین کی تلاش میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کوئی ایسا شخص مل جائے گا جو مجھے پیار، عزت اور خوشی دے سکے تو میں اس سے شادی کرلوں گی۔

تریشالا نے مداح کے ڈیٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ عمر کے اس حصے میں کسی سے ڈیٹ کرنے کا نقصان ہی ہے فائدہ نہیں۔

Advertisement

سنجے دت کی بیٹی تریشالا  کا مزید کہنا تھا کہ سال 2021 میں جو لوگ سنگل ہیں ان کیلئے شادی کی منصوبہ بندی کرنا بہت مشکل ہے۔

 تاہم جیسے ہی کوئی جینٹل مین ملا تو وہ اس کو اپنا جیون ساتھی چن لیں گی۔

 تریشالا نے وضاحت کی کہ جینٹل مین سے مراد ایسا شخص ہے جو ان کو عزت کے ساتھ رکھے، وہ پیار بھی کرے اور ان کو خوش بھی رکھے۔

یاد رہے کہ تریشالا دت بھارتی اداکار سنجے دت اور ریچا شرما کی بیٹی ہیں۔ واضح رہے کہ ریچا شرما سنجے دت کی پہلی بیوی تھیں جو کینسر کی وجہ سے 1996 میں انتقال کرگئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر