Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار نے مقبوضہ کمشیر میں جعلی انتخابات کی تیاری کرلی

Now Reading:

مودی سرکار نے مقبوضہ کمشیر میں جعلی انتخابات کی تیاری کرلی

بھارت میں برسر اقتدار ہندو انتہا پسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کے انعقاد کی تیاری شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی سابق جج رنجنا دیسائی کی سربراہی میں حلقہ بندی کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں سے متعلق اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ مقبوضہ وادی میں جعلی انتخابات کا انعقاد آئندہ برس مئی یا جون میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل کانفرنس ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، بی جے پی اور کانگریس سمیت دیگر بھارت نواز جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں کا غیر اعلانیہ آغاز کردیا ہے۔

جعلی انتخابات میں کشمیری عوام کے جذبات کو استعمال کرنے کے لیے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک مرتبہ سرگرم ہوگئی ہیں، ایک جانب وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے الحاق کی حامی ہیں تو دوسری جانب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات کی بھی بات کررہی ہیں۔

دوسری جانب کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے جد و جہد کرنے والی حریت پسند جماعتیں بھارت کے تحت کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کے اصولی فیصلے پر ڈٹی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین میں شامل آرٹیکل ختم کردیا تھا، اس کے علاوہ مقبوضہ کمشیر کو ایک کے بجائے 2 انتظامی اکائیوں میں بھی تقسیم کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر