
تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی سے ملاقات کرنے مسجد رحمت للعالمین پہنچ گئے۔
وائس چئیرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ناصر سلمان اور چوہدری اسلم بھی اعجاز چوہدری کے ہمراہ تھے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے سربراہ تحریک لبیک پاکستان سے ملاقات کی، انہیں رہائی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، ساتھ ہی امیر تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کے موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
ترجمان ٹی ایل پی نے واضح کیا کہ اعجاز چوہدری ذاتی حیثیت میں ملنے آئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی بات چیت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہتا ہے سیاست میں دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، تاہم اتحاد کے بارے میں ایسے موقع پر گفتگو نہیں کی جا سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News