Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، آرمی چیف

Now Reading:

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، آرمی چیف

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے نائیجل کیسی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی و خطے کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے،افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

برطانوی نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، بالخصوص بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Advertisement

دریں اثنا قطری بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ ابن حسن السلیطی نے بھی آرمی چیف سے ملاقاکی، جس میں دوطرفہ دفاعی امور اور خطے میں سلامتی کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر