پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ورچوئل اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں، آئندہ کی حکمت عملی، ووٹنگ مشین، انتخابی اصلاحات، سمندر پار پاکستانی اور نیب آرڈیننس پر مشاورت ہوگی۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف، شہباز شریف، سردار اختر مینگل سمیت دیگر رہنما وڈیو لنک سے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں حکومت مخالف مظاہروں پر مشاورت ہوگی اورآئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News