
قومی ایئرلائن کی جانب سے اربوں کے خسارے کے باجود دو سالوں میں فری میں ٹکٹ دینے کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن نے اربوں کے خسارے کے باجود 2 سالوں میں 1153 ٹکٹ فری میں دیے ہیں۔
اتنی بڑی تعداد میں فری ٹکٹس دینے سے پی آئی اے کو 3 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ ملازمین کو دیے جانے والے فری ٹکٹس اس کے علاوہ ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھے بغیر مالی سال 2017 میں 535، 2018 میں 561 اور 2019 میں 57 فری ٹکٹ جاری کیے تھے۔
مالی سال 2017 میں پی آئی اے کو 51 ارب روپے جبکہ 2018 میں 67 ارب اور 2019 میں میں پی آئی اے کو 55 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا تھا۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کو فضول ٹکٹ دینے کے بجائے کفایت شعاری اور فضول اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News