
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا کہ میں جلدی سو جاؤں تو وہ مجھ سے شکوہ کرتا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران بتایا کہ میرے بوائے فرینڈ کو اکثر مجھ سے یہی شکوہ رہتا ہے کہ میں بہت جلدی سو جاتی ہوں لیکن مجھے جلدی سونا پسند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے پارٹی کلچر بالکل بھی پسند نہیں اور میں زندگی گزارنے کے لئے روحانی طریقہ اور ایک جامع انداز اپنانا پسند کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ملیکا شراوت کی اپنے بوائے فرینڈ سے پہلی ملاقات فرانس میں ہوئی تھی جب وہ وہاں اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News