Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہلم میں رائفل شوٹنگ مقابلے جاری، پاک آرمی نے3 مقابلے جیت لئے

Now Reading:

جہلم میں رائفل شوٹنگ مقابلے جاری، پاک آرمی نے3 مقابلے جیت لئے
رائفل

جہلم میں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلے جاری ہیں، اب تک پاک آرمی نے تین مقابلے جیت لئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقابلے 24نومبر سے شروع ہوئے اور 30نومبر تک جاری رہیں گے جبکہ مقابلوں کی احتتامی تقریب دو دسمبر کو ہو گی۔

رائفل شوٹنگ مقابلے کے تحت انٹرا آرمی کیٹگری مقابلوں میں ملتان کور نے پہلی اور منگلا کور کی دوسری پوزیشن آئی ہے۔

اسی طرح سول کیٹیگری میں پنجاب رینجرز نے پہلی، گلگت بلتستان سکاٹس کی دوسری پوزیشن آئی ہے۔

انٹر سروسز مقابلوں میں پاک آرمی نے 3مقابلے جیت لیے ہیں، مقابلوں میں مجموعی طور پر 2500رائفلرز حصہ لے رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 41 ویں مرکزی مقابلےجہلم میں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جہلم میں جاری پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 41 ویں مرکزی مقابلوں میں آرمی،نیوی، ایئرفورس، سول آرمڈ فورسز،رینجرز اور اےایس ایف کے 2500 شرکا شامل ہیں۔.

اس کے علاوہ عام شہری بھی اس میگاشوٹنگ مقابلےمیں حصہ لےرہےہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مقابلے مختلف رینجز اور ہتھیاروں کی اقسام پر مشتمل متعدد ایونٹس پر مشتمل ہیں، پاکستان آرمی اس مقابلےکی دفاعی چیمپئن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر